تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کروناوائرس کے خلاف جنگ میں عمان کمربستہ

مسقط: کروناوائرس کے خلاف جنگ میں عمان حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے، عمان نے وبائی مرض کے تناظر میں اٹلی سے اظہار یکجہتی کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس سے امریکا اور برطانیہ سمیت اٹلی بھی شدید متاثر ہے۔ اسی ضمن عمان نے اٹلی سے یکہجتی کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں قائم عمانی سفارت خانہ اظہار یکجہتی کے طور پر اٹلی کے پرچم میں رنگ گیا، برقی قمقموں نے روشنی کے ذریعے اطالوی پرچم کی عکاسی کی۔

اس اقدام کا مقصد اٹلی کے عوام اور حکومت کو یہ یقین دلانا ہے کہ عمان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے 2 لاکھ انسانوں کو نگل لیا

خیال رہے کہ اٹلی میں کروناوائرس سے تقریباً دو لاکھ سے افراد متاثر ہیں، اور اب تک ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار ہوچکی ہے جبکہ 63 ہزار افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی۔

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 29 لاکھ 21 ہزار سے زائد انسانوں کو متاثر کر دیا ہے، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے مسلسل جاری ہے اور 210 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، اعداد و شمار کے ایک عالمی ادارے کے مطابق کرونا سے اموات بڑھ کر 203,289 ہو چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -