ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

عمان کے شمال مغرب میں 5.2 شدت کا زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

عمان: عمان کے علاقے خصب کے شمال مغرب میں جمعہ کو زلزلہ محسوس کیا گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلطان قابوس یونیورسٹی میں زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر (ای ایم سی) کا کہنا ہے کہ زلزلہ عمان کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بج کر 8 منٹ پر آیا۔

زلزلہ کا مرکزخصب سے تقریباً 386 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں بھی 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کا کہنا تھا کہ چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے گانان تبت خود مختار پریفیکچر کی ٹیبو کاؤنٹی میں گزشتہ روز 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت کاؤنٹی کے 20 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ متاثرہ علاقوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

انڈونیشیا میں 6.8 شدت کا زلزلہ، عوام خوف زدہ

زلزلے کے فوری بعد عوامی سلامتی کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے 350 افسران کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں