تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمان میں کورونا سے ریکارڈ اموات

سلطنت عمان میں کورونا کے پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی اموات میں پھر سے تیزی آنے لگی۔

عمانی میڈیا کے مطابق 72 گھنٹوں میں مہلک وبا سے ریکارڈ اموات ہوئیں اور ہزاروں کیسز سامنے ‏آئے۔ صرف تین دنوں میں وبا سے 119 افراد جاں بحق اور 5 ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سلطنت میں یومیہ کیسز کی تعداد اور اموات میں اضافہ بلیک فنگس کے پھیلاؤ کے بعد سامنے آیا ‏ہے۔

وزارت صحت کے مطابق عمان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں میں ‏بستروں کی قلت ہوتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ میوکورمائکوسس انسان کے بلغم سڑنے سے ہوتا ہے جو عام طور پر مٹی ، ہوا اور یہاں ‏تک کہ انسانوں کی ناک اور بلغم میں پایا جاتا ہے، یہ سانس کے راستے سے پھیلتا ہے اور چہرے ‏کے ڈھانچے کو ختم کردیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات انفیکشن کو دماغ تک پہنچنے سے روکنے کے لئے ڈاکٹروں کو ‏سرجری کے ذریعے آنکھ کو نکالنا پڑتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق بلیک فنگس نامی مرض کمزور مدافعتی نظام، خاص طور پر ذیابیطس کے ‏مریضوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 214 افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے اور ‏سلطنت میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 62ہزار 59 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -