تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کروناوائرس کے خلاف جنگ میں عمان نے نوجوانوں سے مدد مانگ لی

مسقط : عمانی حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کےلیے نوجوان رضاکاروں سے مدد مانگ لی، نیشنل یوتھ کمیٹی نے ریلیف اور شیلٹر کو چلانے کےلیے رضاکاروں کو بلایا ہے۔

خلیجی ریاست عمان ان ممالک میں سے ہے جن پر کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا حملہ آور ہوئی ہے، عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیےخاطر خواہ اقدام کیے تاہم پھر بھی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

عمان کی نیشنل یوتھ کمیٹی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں نوجوان رضاکاروں سے مدد مانگی ہے، این وائی سی نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کا پھیلاؤ محدود کرنے کےلیے ہم نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنی رضا کارانہ خدمات دیں اور ریلیف اور پناہ کے کاموں میں حصّہ لیں۔

کچھ دیر قبل عمانی وزیر صحت نے کرونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سلطنت میں جان لیوا وبا میں مبتلا 20 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

عمانی وزیر صحت ڈاکٹر احمد سعیدی نے کہا کہ ہمارا اہم مقصد کرونا وائرس کی موذی وبا کے پھیلاؤ کی رفتار کم کرنا تھا اور ہم یہی کرسکتے تھے۔

عمان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 20 مریض صحتیاب، وزیر صحت

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا 7 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں جن میں سے دو متاثرین کو مصنوعی سانس فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -