تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمان میں مساجد کھولنے سے متعلق اہم اعلان

مسقط: عمان میں کورونا وائرس کے باعث بند مساجد 15 نومبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بین الاقوامی پروازوں کے بعد مساجد میں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کیے جانے کے بعد 15 نومبر سے ملک بھر کی مساجد کھول دی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مساجد کو سخت حفاظتی تدابیر کے تحت کھولا جائے گا اور نمازیوں کو تمام تر ایس او پیز پر عملدآرمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کورونا کیسز میں کمی آنے پر عمان میں معمولات زندگی کی مکمل بحالی کے لیے پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں۔
کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے یکم اکتوبر سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کھولنے کی منظوری دے رکھی ہے۔

ایئرپورٹس کھلنے پر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال ہو جائے گا اور یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ایئرلائنز کو مختص شہروں کے لیے انٹرنیشنل پروازیں شیڈول کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ ایس او پیز تیار کی جارہے ہیں اور ایئرلائن کو گائیڈلائنز بھی فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے آغاز پر اومان نے 29 مارچ سے ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کرتے ہوئے ایئرپورٹس کو بند کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -