تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کورونا وائرس؛ عمان کا بڑا اعلان

عمان نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر فضائی حدود سمیت تمام راستے بند کر دیے۔

عمانی میڈیا کے مطابق بڑھتے کورونا کیسز کے باعث سپریم کمیٹی نے ایک ہفتے کے لیے تمام قسم کی سرحدیں بند کر کے آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں آنے جانے کے ہوائی، سمندری اور زمینی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ فیصلےکا اطلاق آج رات ایک بجے سے ایک ہفتے کیلئے ہو گا۔

عمانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارگو کے ذریعے سامان کے آنے اور جانے پر فیصلےکا اطلاق نہیں ہوگا اور بری، بحری اور فضائی کارگو سے سامان کی ترسیل بدستور جاری رہے گی۔

کمیٹی کورونا وائرس کے نئے کیسز کی صورتحال پر نظر رکھے گی اور اس کے مطابق مناسب فیصلے کرے گی۔

Comments

- Advertisement -