پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچنے پر عمانی سیاح کا پرتپاک استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

سلطنت عمان سے طویل مسافت طے کرکے مکہ مکرمہ پیدل پہنچنے والے سیاح عبداللہ الکثیری کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2500 کلومیٹر پیدل سفر کرنے والے سیاح کا کہنا تھا کہ ’مقدس سرزمین پر پہنچ کر سفر کی ساری تھکان دور ہوگئی ہے۔

عمانی سیاح کا کہنا تھا کہ انہوں نے قافلوں کے ہمراہ طویل سفر کرنے والے اپنے آبا و اجداد کی روایت اور نوجوانوں کو ورزش کی جانب راغب کرنے کے لیے طویل سفر پیدل طے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ صحت کے لیے روزانہ 5 سے 7 کلومیٹر چلنا مفید ہوتا ہے، انسان کا پرعزم ہو تو وہ ناممکن کو بھی ممکن بنا دیتا ہے۔

عمانی سیاح نے بتایا کہ انہوں نے ’اپنے سفر کا آغاز صلالہ میں سلطان قابوس کلچر اینڈ انٹرٹینمنٹ سینٹر سے کیا، بعد ازاں وہ یمن سے ہوتے ہوئے ودیعہ چوکی کے ذریعے سعودیہ عرب میں داخل ہوئے۔

عبداللہ الکثیری کے مطابق سعودیہ عرب کے صحرائی علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کے باعث انہیں پیدل سفر میں دشواری ہوئی، تاہم موسم کے علاوہ کوئی خطرہ پیش نہیں آیا۔

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر آگئی

عبداللہ الکثیری نے بتایا کہ اب وہ عمان واپسی کیلیے پیدل سفر نہیں کریں گے بلکہ ہوائی جہاز سے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’مملکت میں داخل ہونے سے حجاز پہنچنے تک روڈ سیفٹی کی اسپیشل فورسز ہمراہ رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں