تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمان حکومت کا اہم اعلان

مسقط: عمان کی قومی ایئرلائن نے کورونا وائرس کے پیش نظر ترکی کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمان ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 25 سے 31 مارچ تک ترکی کے لیے تمام پروازیں معطل رہیں گی۔

اعلان کے مطابق سفری پابندیوں کے تحت عمان ایئرلائن کا مسقط اور استنبول کے درمیان فلائٹ آپریشن 25 سے 31 مارچ تک بند رہے گا۔

فلائٹ آپریشن کی بندش کے بعد انقرہ میں عمانی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میں سفارتخانہ نے کہا کہ وہ عمانی شہری جو سلطنت لوٹنا چاہتے ہیں اپنی تفصیلات بذریعہ ای میل ارسال کریں۔

دوسری جانب عمان میں کورونا وائرس کے مزید 11 کسیز سامنے آنے کے بعد مہلک وبا کے شکار افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -