The news is by your side.

Advertisement

اومان کا انٹرنیشنل پروازوں سے متعلق اہم اعلان

مسقط: اومان نے کورونا صورتحال میں بہتری آنے پر یکم اکتوبر سے تمام ایئرپورٹس کھولنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں کمی آنے پر اومان میں معمولات زندگی کی مکمل بحالی کے لیے پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں۔

کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے یکم اکتوبر سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایئرپورٹس کھلنے پر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال ہو جائے گا اور یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ایئرلائنز کو مختص شہروں کے لیے انٹرنیشنل پروازیں شیڈول کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ ایس او پیز تیار کی جارہے ہیں اور ایئرلائن کو گائیڈلائنز بھی فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے آغاز پر اومان نے 29 مارچ سے ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کرتے ہوئے ایئرپورٹس کو بند کر دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں