تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عمان کے سلطان کی رحم دلی، اہم اعلان کرکے دل جیت لیے

خلیجی ملک سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 285 قیدیوں کو معاف کر دیا۔

خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے اپنی تخت نشینی کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف جرائم میں سزائیں کاٹنے والے 285 قیدیوں کی عام معافی کا فرمان جاری کیا۔

معافی پانے والے قیدیوں میں 118 غیرملکی بھی شامل ہیں تاہم ان کی شہریت کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

10 جنوری 2020 کو عمان کے سلطان، سلطان قابوس 79 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ سلطان قابوس کافی عرصے سے علیل تھے۔ سلطان قابوس کو مسقط میں سپرد خاک کیا گیا۔

سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو عمان کا نیا سلطان بنایا گیا۔ سلطان قابوس کی کوئی اولاد نہ ہونے کے سبب عمان کے شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق کی تخت نشینی پر اتفاق کیا۔

Comments

- Advertisement -