اسلام آباد : لیڈر اپوزیشن عمر ایوب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کوگولی مارتے ہیں پکےکے ڈاکوؤں کو کرسیوں پر بٹھاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیڈر اپوزیشن عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اپنا سب کچھ لیز پر دے دیا ہے، کچے کے ڈاکوؤں کوگولی مارتے ہیں پکےکے ڈاکوؤں کو کرسیوں پر بٹھاتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈرنے بتایا کہ پہلے جلسے کیلئے شہر سے دور جگہ دی گئی، کارکنان کے ڈر سےانہوں نے این او سی منسوخ کی، این او سی منسوخ کرنیوالوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی اجازت سےعاشورہ کےفوری بعد جلسہ کریں گے، لاہور،فیصل آباد اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے خبردار کیا کہ ہمیں مجبور نہ کریں احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی دیں گے،، احتجاج کی کال دینا صرف بانی پی ٹی آئی کی صوابدید ہے۔
انھوں نے کہا کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے5گھنٹے انتظار کرنا پڑا، سپرنڈنٹ اڈیالہ اور دیگر کو استحقاق کمیٹی میں بلائیں گے۔