الحمداللہ رمضان، عید پر بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی، عمر ایوب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا الحمداللہ رمضان،عیدپربجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی، 80 فیصد فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے، ہم پورے ملک میں لوڈمینجمنٹ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا الحمداللہ رمضان،عیدپربجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی، آج سے ملک میں معمول کی لوڈمینجمنٹ شروع ہوگئی ہے، 80 فیصد فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے اور باقی پربوجہ چوری لوڈمینجمنٹ ہوگی، ہم پورے ملک میں لوڈمینجمنٹ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
الحمداللہ رمضان اورعید پربجلی کی فراہمی اورلوکل فالٹ کو فوری درست کرنے میں کامیابی کے بعد آج سے ملک بھرمیں روٹین کی لوڈمنیجمنٹ شروع ہوگئی ہے 80فیصد فیڈرزپرزیرو لوڈشیڈنگ اورباقی پر بوجہ چوری نقصانات تناسب سے لوڈ منیجمنٹ ہورہی ہے ہم پورے ملک میں لوڈمنیجمنٹ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) June 8, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہماری سپیشل ٹیمیں چوری کے خلاف برسرپیکار ہیں اگرآپ کےعلاقے میں چند گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈمنیجمنٹ ہےتو آپ سے اپیل ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں بل بروقت ادا کریں تاکہ آپکا علاقہ بھی بلا تعطل بجلی فراہمی علاقہ بنے۔
اس ضمن میں ہماری سپیشل ٹیمیں چوری کے خلاف برسرپیکار ہیں اگرآپ کےعلاقے میں چند گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈمنیجمنٹ ہےتو آپ سے اپیل ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں بل بروقت ادا کریں تاکہ آپکا علاقہ بھی بلا تعطل بجلی فراہمی علاقہ بنے ان شاءاللہ #تبدیلی_کا_سفر ہم اپ ایک ساتھ https://t.co/fYhxYbz5dz
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) June 8, 2019
یاد رہے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا تھا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ اور لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی، ملک بھر میں آٹھ ہزار سات سو نوے فیڈرز میں سے اسی فیصد فیڈرز پرلوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی، حکومت ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مہم چلانے کے لیے پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم کی رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے پروزیرتوانائی کو مبارک باد
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے پرعمرایوب اور سیکریٹری عرفان علی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا دونوں نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بہت کام کیا اور بجلی کی ترسیل میں رکاوٹوں کو بھی دورکیا گیا، دونوں کی کاوشوں سے پاکستانیوں نے لوڈشیڈنگ سے آزاد پہلا رمضان گزارا۔