ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے روسی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ سرمایہ کاری کے مواقع سے روسی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے روسی وفد کی ملاقات ہوئی، روسی وفد کی قیادت نائب وزیر توانائی انا تولی تکونوو نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں روسی تجربے اور مہارت سے مستفید ہوسکتا ہے، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے مواقع سے روسی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے۔ پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آسان کاروبار اقدامات سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری آئی، سستی توانائی کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام جاری ہے۔

روسی نائب وزیر نے کہا کہ روسی کمپنیاں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہشمند ہیں۔ مستقبل میں پاکستان اور روس کا توانائی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں