لاہور : مشیراطلاعات پنجاب حکومت عمرسرفرازچیمہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی یو این جنرل اسمبلی میں تقریر کو چند ہزار لوگوں نے بھی نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات پنجاب حکومت عمرسرفرازچیمہ نے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ عوام سےدووقت کی روٹی کانوالہ چھیننےکےدرپےہوگیا۔
عمرسرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ قیامت خیز مہنگائی اور جان لیوا بجلی کے بلوں نےعوام کابھرکس نکال دیا، ڈالر اور پٹرول کی قیمتیں ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
مشیراطلاعات پنجاب حکومت نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہی کےدہانےپرپہنچ چکی ہے۔
وزیراعظم کی تقریر پر ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےخطاب کونہ جنرل اسمبلی میں اہمیت ملی اورنہ قوم میں، شہبازشریف کی تقریرکوچندہزارلوگوں نےبھی نہیں دیکھا۔