جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100 فیصد ذمے دار ہوگا، عمر سرفراز چیمہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ  نے کہا ہے کہ خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100فیصد ذمے دار ہوگا، لندن کی سیر سے افاقے کا امکان ہے تو عدالت کو قائل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا شریف خاندان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے، قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے، خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100فیصدذمےدارہوگا۔

عمر سرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی گفتگو سےلگتا نہیں وہ نواز شریف کےعلاج میں سنجیدہ ہے، سنجیدگی کی بجائے سارا زور حکومت کو بلیک میل کرنے پر لگایا جارہا ہے، کروڑوں کو مرضی کا علاج نہیں ملتا مگر نواز شریف کویہ سہولت دی گئی۔

شہبازشریف حکومت کا انتظار کیے بغیر اپنے اخراجات پر نواز شریف کے لئے معالج منگوا لیں

پی ٹی آئی رہنما نے کہا نواز شریف کو لندن کی سیر سے افاقے کا امکان ہے تو عدالت کو قائل کرلیں، نواز شریف سزایافتہ ہیں، حکومت کا اختیار نہیں کسی قیدی کواز خود باہربھجواسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے باہر سے معالج منگوانے کی بھی اجازت دے رکھی ہے، شہبازشریف حکومت کا انتظار کیے بغیر اپنے اخراجات پر معالج منگوا لیں۔

مزید پڑھیں : نوازشریف کو کچھ ہوا تو حکومت اور عمران خان ذمہ دار ہوں گے، شہباز شریف

یاد رہے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع کے موقع پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت نوازشریف کی صحت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو حکومت اور عمران خان ذمہ دار ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نےکبھی حکومت سےتنخواہ اورمراعات نہیں لیں، میں نے ہمیشہ اپنا علاج خود کرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں