تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ، نئی پابندیوں کا عندیہ سامنے آگیا

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے بھی تمام ممالک کو متنبہ کردیا جبکہ امریکا میں نئی پابندیوں کا امکان ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اومیکرون بہت زیادہ خطرناک اور اس کا پھیلاؤ ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت زیادہ تیز ہے۔ نئے ویرینٹ کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن نئی کوویڈ پالیسی کا اعلان آج کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ہونے پر نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں ایک دن میں اومیکرون کے آٹھ ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے عوام سے بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔

لندن کے ٹرفلگر اسکوئر پر سالِ نو پر ہونے والی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

اومیکرون سے بچنے کے لیے جرمن حکومت کے پابندیاں سخت کرنے کے فیصلہ کے خلاف جرمن شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

ڈنمارک نے عوامی مقامات پر شہریوں کی تعداد محدود کر دی جبکہ سوئیڈن میں ویکیسن پاس لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -