ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

عمر شہزاد کی اہلیہ شانزے لودھی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار عمر شہزاد نے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ و ماڈل شانزے لودھی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مداوا‘ میں اداکار عمر شہزاد مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں عائزہ اعوان موجود ہیں۔

ادکار نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ان کی ذاتی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز اس وقت ہوا جب انہوں نے ماڈل شانزے لودھی سے شادی کی۔ ان کے مداح حیران تھے کیونکہ انہوں نے پہلے کبھی اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شانزے سے پہلی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کیا۔

یہ پڑھیں: عمر شہزاد نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی

عمر شہزاد نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ سے ملاقات فیملی تقریب میں ہوئی تھی، ہمارے اہلخانہ اور ان کے گھر والے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ بعد میں وہ دونوں خاندانوں کے ساتھ چند بار ملے اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کے لیے ہیں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ان کا نکاح مدینہ منورہ میں ہو، میں نے اپنے خیالات بیوی کے ساتھ شیئر کیے اور وہ بھی کچھ ایسی ہی سوچ رکھتی تھی۔ پھر ان کے گھر والے اکٹھے ہو گئے اور نکاح کے لیے مدینہ چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا، ہر کسی کے شیڈول کو منظم کرنے کے لیے چند بار تاریخ بدلنی پڑی لیکن آخر کار اسے بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں