جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

عمر شہزاد سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ شانزے لودھی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد کا کہنا ہے کہ اہلیہ شانزے لودھی میری بہن کو پسند تھیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکار عمر شہزاد نے اہلیہ اور ماڈل شانزے لودھی کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

شانزے نے بتایا کہ میں عمر کی بڑی بہن عائشہ سے 2023 میں ایونٹ پر ملی تھی، میں انہیں وی لاگ میں پہلے بھی دیکھ چکی تھی، انسٹاگرام پر عمر کو فالو کرتی تھی اور ان کی فیملی کے بارے میں بھی علم تھا۔

ماڈل نے کہا کہ میں انہیں جانتی تھی لیکن یہ مجھے نہیں جانتے تھے اور یہ بھول چکے تھے کہ میری ان سے ایک مرتبہ 2022 میں بات ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گھر آئیں اور انہوں نے عمر سے بھی گفتگو کی ہوگی۔

یہ پڑھیں: عمر شہزاد کو اہلیہ شانزے لودھی نے کیا سرپرائز دیا؟

عمر شہزاد نے بتایا کہ بہن گھر آئیں اور کہنے لگیں کہ بہت پیاری لڑکی ہے میں اس سے ملی ہوں اور ان کی فیملی سے ملاقات کرکے بات آگے بڑھاؤں گی۔

اداکار نے بتایا کہ ہم پانچ بہن بھائی ہیں جن میں تین بہنیں ہیں، بہن سے کہا کہ دیکھ لیں جاکر کیا ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تصویر دیکھ کر تھوڑا ذہن میں آیا تھا جب میں نے پروفائل دیکھی تو یاد آیا ہے میری ایک مرتبہ بات ہوچکی ہے لیکن میں نے بہن کو اس وقت نہیں بتایا تھا۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں