جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

عمر شہزاد کو اہلیہ شانزے لودھی نے کیا سرپرائز دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ شانزے لودھی کو شادی سے پہلے کچھ بھی کھانا پکانا نہیں آتا تھا۔سب شادی کے بعد سیکھا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اپنی اہلیہ و ماڈل شانزے لودھی کے ہمراہ شریک ہوئے اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

عمر شہزاد نے بتایا کہ شادی سے قبل ان کی اہلیہ کو کھانا پکانا نہیں آتا تھا تاہم اب انہیں ہر ہفتے سرپرائز ملتا ہے اور کچھ مختلف بنتا ہے، جو بہت ہی لذیذ ہوتا ہے، اس میں کوفتے، نہاری، انڈوں کا سالن۔۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو میں نے شروع میں بتائی تھیں کہ یہ مجھے پسند ہیں۔ یہ سب دیکھ کر میں بہت سرپرائز ہوجاتا ہوں۔

ندا یاسر نے شانزے لودھی سے پوچھا کہ تم نے اتنا اچھا کھانا پکانا کیسے سیکھ لیا جس پر شانزے نے جواب کہ اس حوالے سے میں یوٹیوب سے بھی مدد لے لیتی ہوں، چیزیں واقعی میں بہت اچھی بنتی ہیں، کچھ اپنے شوہر کی بہن سے بھی مدد لے لیتی ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں