جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

عمر شہزاد ’تماشہ ٹو‘ کیوں نہیں جیت سکے؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل عمر شہزاد نے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ نہ جیتنے کی وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکاری عمر شہزاد نے شرکت کی اور تماشہ ٹو میں گزارے گئے دنوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ ’تماشہ میں آپ کسی گروپ بندی، لڑائی جھگڑے میں نہیں پڑے، سیدھے چل رہے تھے، ٹاسک بھی جیت رہے تھے، فائنل کیوں نہیں جیت سکے؟

عمر شہزاد نے کہا کہ ’فائنل کی بات کریں گے تو میں اپنے ایوارڈ کی بات کروں جو مجھے ملا ہے وہ یہ کہ جب تماشہ کے بعد میں اپنے دوستوں سے ملا تو انہوں نے بولا کہ ہمیں محسوس ہی نہیں ہوا کہ تم یہاں پر نہیں ہو ایسا لگا کہ تم ہمارے ساتھ ہو کیونکہ اسکرین پر بھی ویسے ہی تھے جیسے ہمارے ساتھ ہوتے ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ میرے لیے یہی جیت تھی جو عوام مجھے اسکرین پر دیکھ رہے تھے ان کا پیار اور کمنٹس ملے وہ میرے لیے کافی تھے۔

عمر شہزاد نے بتایا کہ لوگوں نے کہا کہ پہلے آپ کو کیریکٹر کے نام سے جانتے تھے لیکن جب ہم نے آپ کو تماشہ ٹو میں دیکھا تو آپ کے کردار کے ناموں کو بھول گئے، یہ ایوارڈ میرے لیے تماشہ ٹو کے ایوارڈ سے زیادہ اہم تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کا پہلا رئیلٹی شو تھا اور مجھے گیم کا فارمیٹ بھی گھر کے اندر جاکر پتا چلا، جب میں گھر گیا ہوں اور بادشاہ سلامت (عدنان صدیقی) آئے اور کہنے لگے کہ آپ ڈائٹ کا کیا کرو گے تو میں نے ان سے کہا کہ سر دیکھتے ہیں کیا ہوگا کیونکہ گھر میں جانے سے پہلے ڈائٹ پوچھی گئی تھی جب میں نے انہیں بتایا تو کہا گیا کہ سب ملے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ میں سوچنے لگا کہ سب باہر سے آجائے گا جب گیا ہوں راشن کے 1500 پوائنٹس ملے اور ہم 14 لوگ تھے میں یہ سوچنے لگا کہ اگر میں اپنی ڈائٹ پر آگیا تو 800 پوائنٹس تو میرے ہی ہوجائیں گے باقی 700 پوائنٹس یہ لوگ کیسے کھائیں گے۔

عمر شہزاد نے کہا کہ ’میں نے جو بھی کھانے کو ملا اللہ کا شکر ادا کرکے کھا لیا، مجھ سے یہ بھی کہا گیا کہ آپ کے لیے جم کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے، میں نے کہا کہ یہ آپ نے بہت اچھا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں