تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اومی کرون وائرس: سعودی عرب میں پھر لاک ڈاؤن لگنے جارہا ہے؟ حکومت نے بتا دیا

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کے پیش نظر مملکت میں مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں نئے وائرس اومی کرون کا پہلا کیس ریکارڈ پر آنے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا مملکت دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جائے گا۔

ترجمان وزارت صحت نے وضاحت پیش کی کہ سعودی عرب میں فی الحال مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں ہے، کورونا وبا کے آغاز پر مکمل لاک ڈاؤن کے وقت خدشات بہت زیادہ تھے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان

انہوں نے کہا کہ کافی حد تک شہریوں نے ویکسینیش بھی کروالی ہے، اب منظر نامہ تبدیل ہے، اب مملکت میں 22 ملین سے زیادہ افراد ایسے ہیں جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ بوسٹر ڈوز بھی لگوا رہے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ سعودی معاشرے میں وائرس کا مدافعتی نظام بہترین ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے بچاؤ میں ویکسین کا کردار اہم ہے، تمام لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں اور پرُہجوم مقامات سے دور رہیں۔

Comments

- Advertisement -