تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومیکرون کی تصدیق

کراچی: شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے، محکمہ صحت نے دیگر اہل خانہ اور ان سے رابطے میں آنے والوں کے بھی کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع شرقی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاندان کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ہے، متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 برس کے درمیان ہیں، جب کہ کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے گیارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ان کے دیگر اہل خانہ اور ان سے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم متعلقہ افراد کے گھر پہنچی، اور اہل خانہ اور رابطے میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا لے لیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام افراد کے کرونا مثبت آنے پر سیکوئنسنگ کی جائے گی، جب کہ متعلقہ افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے، گلشن اقبال بلاک 7 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش بھی کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کی جانب سے متعلقہ ڈی سی کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -