تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اومی کرون کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا حوصلہ افزا بیان

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے حوالے سے حوصلہ افزا بیان جاری کردیا۔

عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کرونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ سے کسی بھی مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم تمام ممالک سے رابطوں میں ہے اور کرونا کی نئی قسم کے حوالے سے شواہد جمع کرنے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ عالمی دنیا نے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات بھی شروع کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیکٹ چیک:‌ ’اومی کرون‘ وائرس اور 1963 میں ریلیز ہونے والی فلم کا کیا تعلق ہے؟

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کیسے آیا؟ عالمی ادارہ صحت نے بڑی وجہ بتا دی

اسے بھی پڑھیں: جینیاتی تبدیلیوں کے بعد سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم ’این یو‘ سے کتنی خطرناک ہے؟

ڈبلیو ایچ او کے سیکریٹری برائے صحت نے کہا کہ اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ضرور ہورہا ہے مگر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کسی بھی مریض کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرونا کی گزشتہ لہروں سے عالمی رہنماؤں نے بہت کچھ سیکھا ہوگا اور وہ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ایسے اقدامات کریں گے جس سے شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں۔

Comments

- Advertisement -