تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بحرین میں اومیکرون : عوام کیلئے سخت احکامات جاری

مناما : بحرین میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پہلے کیس کی تشخیص کے بعد حکومت نے اس کو پھیلاؤ سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا،

بحرین میں حکام نے19 دسمبر سے31 جنوری 2022 تک کورونا وائرس یلوالرٹ لیول کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے میں رپورٹ جاری کی گئی ہے اگر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں سات دن کے لیے اوسطاً 51 تا 100 مثبت کیسز سامنے آنے پر یلو لیول الرٹ رہے گا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بحرین میں بنائی گئی نیشنل میڈیکل ٹاسک فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یلو لیول الرٹ کا فیصلہ صحت عامہ کو ترجیح دینے کے نقطہ نظرکے مطابق ہے اور یہ فیصلہ نظرثانی سے مشروط ہے۔

ٹاسک فورس نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں قائم کیے گئے صحت مراکز سے کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوائی جائے۔

یلو الرٹ لیول پروگرام کے تحت بحرین میں صرف ویکسین شدہ گرین شیلڈ ہولڈرز افراد کو عوامی مقامات کے علاوہ شاپنگ مالز، ریستورانوں، کیفے شاپ اور حجام کی دکانوں کے ساتھ ساتھ انڈور جمز اور سپورٹس ہالز تک رسائی حاصل ہوگی۔

واضح کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے پہلے ہی کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوا لی ہے وہ گرین الرٹ لیول کے طریقہ کار پرعمل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بحرین میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اومیکرون سے متاثرہ شخص بیرون ملک سے آیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ وہ کس ملک کا سفر کرکے آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -