تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

’9 اگست کو وزیراعظم خود ٹائیگرفورس کے بہادر نوجوانوں کے ساتھ ہوں گے‘

کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ 9 اگست کو شجرکاری مہم میں 10لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے، اُس دن وزیراعظم خود ٹائیگرفورس کے بہادر نوجوانوں کے ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نو اگست کو صوبوں کے محکمہ جنگلات اور معاون خصوصی ملک امین اسلم ساتھ ہوں گے، ٹائیگرز فورس نشاندہی کرکے متعلقہ جگہوں پر پودے لگائے گی، ملک کے جوان اس کام کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ٹائیگر فورس کا حصہ نہیں وہ بھی بطورپاکستانی 9اگست کو پودا لگا سکتے ہیں، ٹائیگرزفورس کی ایپ بن گئی ہے اب اس کی رجسٹریشن کھولنے جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا ہےکہ ٹائیگرزفورس کے ایس اوپیز ایپ پر ڈالے گئے ہیں، نوجوانوں کو 1لاکھ سے10لاکھ تک صرف شخصی ضمانت پر قرض دیا جائے گا، ملکی ترقی میں نوجوان مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، ٹائیگرفورس ڈے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -