تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آوارہ کتوں نے کمسن بچی کو بھنبھوڑ ڈالا (کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں)

دہلی: بھارتی ریاست مدھا پردیش میں سگ گزیدگی کے واقعے نے رونگٹے کھڑے کردیے، آوارہ کتوں نے معصوم بچی کو حملہ کرکے لہولہان کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک واقعہ مدھاپردیش کے شہر بھوپال میں پیش آیا جہاں تقریباً چار کتوں نے مل کر کمسن کی جان لینے کی کوشش کی، جائے وقوع پر شہری کے بروقت پہنچنے سے بچی محفوظ رہی تاہم اس کے جسم پر گہرے زخم آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 سالہ بچی نے کتوں کے حملے سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی تو کتوں نے پیچھا کرکے اسے دبوچ لیا، پنجوں کے وار اور کاٹنے سے کمسن شدید زخمی ہوگئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔

کیمرے کی آنکھ میں قید مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کتے بچی کو زمین پر گرا کر نوچ رہے ہیں، اس دوران مقامی شہری نے آکر جانوروں کو بھگایا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ بچی زخموں کی شدت اور تکلیف سے رو رہی ہے۔ واقعے کے بعد کمسن کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -