تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مریم نواز کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر شدید بدنظمی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن میں ایون فیلڈ آمد پر شدید بدنظمی ہوئی ن لیگی کارکن اور اوور سیز پاکستانی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن میں ایون فیلڈ آمد پر شدید بدنظمی ہوئی جہاں ن لیگی کارکنوں اور اوورسیز پاکستان میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، اس موقع پر نواز شریف کے گارڈز نے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کو دھکے بھی دیے۔

ہلڑ بازی کے باعث مریم نواز خطاب نہ کرسکیں اور لیگی کارکنوں کا شکریہ ادا کرکے اندر چلی گئیں، وہ عدالتی حکم سے پاسپورٹ ملنے کے بعد لندن پہنچی ہیں اور والد نواز شریف سے تین سال بعد ملاقات کی۔

اس سے قبل جب مریم نواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچیں تو وہاں بھی ن لیگی اور اوور سیز پاکستانی آمنے سامنے آگئے، اوورسیز پاکستانیوں نے مریم نواز کی آمد پر ہیتھرو ایئرپورٹ پر عمران خان کے حق میں نعرے لگا دیے، جس پر وہاں اپنی قائد کے استقبال کے لیے آئے ہوئے ن لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے۔

اس موقع پر لیگی کارکنوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی جب کہ حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے ایئرپورٹ انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔

Comments

- Advertisement -