تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جنم دن کے موقع پر سارا خان کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

انٹرنیٹ کے اس دور میں اچھے کردار کے ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں کی کثیر تعداد رکھنا شوبز ستاروں کےلیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتا بلکہ آج کے اس جدید دور میں انسٹاگرام پر فالوورز کی ملینز میں ہونا لازمی ہوگیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اپنی شادی سے قبل بھی انسٹاگرام پر کافی متحرک تھیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہیں ہیں لیکن فلک شبیر سے شادی کے بعد سارہ خان کی انسٹاگرام پر شیئرنگ میں تیزی آئی ہے۔

آج کے دن سارہ خان اپنا 29 واں جنم دن منارہی ہیں اور آج ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر سات ملین (ستر لاکھ) فالوورز کا سنگ میل عبور کیا جس پر اُن کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ سارہ خان پاکستانی ڈرامہ اندسٹری کی صف اؤل کی اداکارہ ہیں اور اس وقت ان کا نام مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -