تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ ڈالر کی قدر میں بھی 37 پیسے کمی ہوئی۔

شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ ڈالر کے ریلیف پیکج کی منظوری کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔

100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 667 پوانٹس کے اضافہ پر ہوا جب کہ 100 انڈیکس 2٫03 فیصد کے اضافے سے 33499 کی سطح پر بند ہوا۔

اس سے قبل جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ 1502 پوائنٹس کے اضافے سے 32,831پر بند ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 17.36 ارب روپے مالیت کے39.95 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا اور مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں سو ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی اور مسلسل ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آیا، 37 پیسے کمی سے بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 163 روپے کی سطح پر ہوا۔

Comments