تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وقت پر نیند آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے؟

سائنسی ماہرین ابھی تک انسان کی اہم چیزوں میں سے ایک نیند کے بارے میں یہ بات دریافت نہیں کرسکے کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمارا جسم سونے پر مجبور ہوتا ہے۔

لندن کی یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو میں نیند کے حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس میں ماہرین نے بروقت سونے کے فوائد تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ سونے کا عمل دراصل جسم کی تجدید ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دماغ کو تسکین ملتی ہے اور انسان ترو تازہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ جسم اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب نیند لینا بے حد ضروری ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو انسان الزائمر کے مرض کا شکار ہوسکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کونر وائلڈ نے بتایا کہ نیند کی کمی کے نتیجے میں جسم کو شدید نقصان پہنچتا ہے جس کا براہ راست اثر انسان کی دماغی صحت پر ہوتا ہے کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیت و طاقت کم ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: نیند کی کمی بھوک میں اضافے کا سبب

تحقیقی ٹیم میں شامل ایک اور ڈاکٹر ویلڈ کا کہنا تھا کہ نیند کے دوران دماغ آرام کی حالت میں ہوتا ہے، اس دوران دماغ سے ایک مائع خارج ہوتا ہے جو صحت کو مستحکم کرنے کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسان اپنی زندگی کا تقریباً تیسرا حصہ نیند میں گزار دیتا ہے، نیند بالکل اُسی طرح انسان کے لیے ضروری ہے جیسے کھانا، پینا اور سانس لینا۔

ماہرین کے مطابق بروقت نیند کیوجہ سے انسان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے  جبکہ وزن میں اضافے کی وجہ بھی نیند کی بے ترتیبی ہے کیونکہ بے وقت سونے کی وجہ سے بھوک کے ہارمونز بنتے ہیں، جس کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے، انسان کے اندر خاموش بیماریاں جنم لیتی ہیں جو مٹاپے کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیند پوری کیے بغیر ورزش کرنے والی خاتون کے ساتھ خوفناک حادثہ

ماہرین نے بتایا کہ بروقت نیند مدافعتی نظام، دماغی صحت کو بہتر بناتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے انسان کے مزاج میں بہتری آتی ہے اور منفی خیالات سے محفوظ بھی رہتا ہے، علاوہ ازیں اُس کی یادداشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -