جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

300 سال میں پہلی بار تھائی لینڈ کا شہر ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک : 300 سال میں پہلی بار تھائی لینڈ کا شہر ڈوب گیا، مختلف حادثات میں انیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً بیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ کے نو صوبوں میں مسلسل تین دن تک جاری رہنے والی شدید اور طوفانی بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

متاثرہ علاقوں میں چار سو ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں وسیع علاقے زیر آب آگئے، اہم شاہراہیں اور تجارتی مراکز ڈوب گئے۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ مختلف حادثات میں انیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً بیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سونگکھلا صوبے کو صورتحال کے پیشِ نظر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

پانی شہر کے بڑے اسپتالوں تک بھی داخل ہو گیا ہے اور ہزاروں افراد پانی سے گھِرے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

تاریخی اعتبار سے یہ واقعہ پچھلے 300 سال میں پہلی بار پیش آیا ہے کہ تھائی لینڈ کا کوئی شہر اتنے شدید سیلاب کی لپیٹ میں آیا ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں