جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اور رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کر لیا جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ شب کراچی اور رحیم یار خان میں تین مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں جن میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، 4 کو گرفتار کیا گیا جب کہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

رحیم یار خانہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جب کہ پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دوران مقابلہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت اویس جٹ کے نام سے ہوئی اور اس سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
کراچی میں کورنگی لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جب کہ گرفتار زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تیسرا پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار کے قریب ہوا جہاں ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں