تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

’’پچ پر بیٹسمینوں کے لیے شاٹ کھیلنا مشکل ہوچکا ہے‘‘

ترنگا: قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کل کا پہلا سیشن بہت اہم ہوگا، پچ پر بیٹسمینوں کے لیے شاٹ کھیلنا مشکل ہوچکا ہے، کوشش ہوگی کہ سیٹ ہونے کے بعد لمبی اننگز کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے آخری روز بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، میں اور فواد عالم سیٹ ہوگئے تو پورا دن کھیل سکتے ہیں، واضح رہے کہ قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں، اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ اس پچ پر اسپنر ز کو زیادہ باؤنس مل رہا ہے اور پانچویں روز بھی مزید ملے گا لیکن کیویز نے اب تک فاسٹ بولنگ پر انحصار کیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جب شروع میں ہی تین وکٹیں گر جائیں تو دباؤ ہوتا ہے، اس صورتحال میں مثبت رہنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہمارا پلان یہی ہے کہ جو بیٹسمین سیٹ ہوجائے وہ وکٹ پر زیادہ وقت گزارے۔

یہ پڑھیں: پہلا ٹیسٹ : پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

اظہر علی نے کیوی فاسٹ بولر نیل ویگنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویگنر نے ان فٹ ہونے کے باوجود کھیل کر ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے، دوسری اننگز سے پہلے وارم اپ کے دوران لگا وہ نہیں کھیلیں گے لیکن وہ پاؤں میں فریکچر کے باوجود میچ کھیل رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ ترنگا ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ، 373 رنز کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی اوپنرز نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ حارث سہیل صرف 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے مزید 302 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

Comments