ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکو کی فائرنگ۔ایک شخص ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکو کی فائرنگ۔ایک شخص ہلاک

کورنگی : رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کورنگی کے صنعتی علاقے میں ویٹا چورنگی کے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب دو بھائی موٹر سائیکل پر اپنے روزگار کے لیے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں روک کر لُوٹنے کی کوشش کی جس پر دونوں بھائیوں نے اپنی موٹر سائیکل کی ریس بڑھا دی۔

اس موقع پر ملزمان نے دونوں بھائیوں پرفائرنگ کر دی جس سے ایک بھائی بابر موقع پرہی ہلاک ہو گیا اور دوسرا بھائی شاہد شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں