site
stats
کھیل

ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے استعفیٰ دیدیا

لاہور : پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے استعفیٰ دیدیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا استعفی مسترد کردیا ہے۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں اظہر علی نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی اور انہیں تحفظات سے آگاہ کیا، اظہر علی نے میٹنگ کے دوران چیئرمین بورڈ کو استعفی پیش کیا لیکن شہریار خان نے اسے مسترد کردیا۔

شہریار خان نے اظہر علی کی تمام باتیں سنیں اور انہیں قیادت جاری رکھنے پر قائل کرلیا، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد اظہر علی بھی قیادت جاری رکھنے پر رضامند ہوگئے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ اظہر کےجذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن یہ وقت ٹیم کو آگے لے کر چلنے کا ہے، ٹیم متحد ہوگی تب ہی کامیابیاں بھی ملیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top