تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم سے متعلق اہم خبر

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنیکی ہدایت کردی ہے۔

قومی اسکواڈ میں شامل انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف کھلاڑیوں کو بھی یکم جون کو ہی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آرہی ہے اور دونوں ٹیموں کےدرمیان3 ون ڈے بالترتیب 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 5 فاسٹ بولرز کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا اعلان، کتنے فاسٹ بولرز شامل کرلئے گئے؟

اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم(کپتان) ، نائب کپتان شاداب خان ، محمدرضوان، عبداللہ شفیق،فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق، خوشدل شاہ، محمدحارث ،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز ڈاہانی اور زاہدمحمود شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -