ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

گیلن میں پٹرول دینے سے انکار پر شہری کی فائرنگ، پمپ ملازم جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : گیلن میں پٹرول دینے سے انکار پر شہری نے فائرنگ کردی ،جس میں پمپ ملازم جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ حاجی پورہ کے علاقے میں واقع ایک پٹرول پمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب پٹرول پمپ کے ملازمین نے حکومتی پابندی یا ضابطے کے تحت کھلے گیلن میں پٹرول دینے سے انکار کر دیا۔

اس تکرار پر مسلح افراد نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر ایک ملازم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تایم ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایچ او حاجی پورہ کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں جن کی پہچان خواجہ حسیب اور خواجہ حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم خواجہ منیب کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مفرور ملزم کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں