تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی، گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عمارت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بُردبئی کے علاقے الغریر کے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتجے میں 47 سالہ بھارتی شہری ہلاک اوران کی دو بیٹیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مکینک گیس لیکیج کی شکایت پر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا۔

دبئی پولیس کے مطابق گیس پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ منخول کے علاقے میں رہائشی عمارت کے کچن میں گیس لیکیج کے مرمتی کام کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گیس لیکیج ٹھیک کرنے والا مکنیک بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مقتول کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا ہمارے اپارٹمنٹ کے آگے والے گھر میں ہوا، میں گھر میں موجود تھی جبکہ میرے شوہر بیٹیوں کو ٹیوشن سے گھر لے کر اپارٹمنٹ میں آرہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں میرے شوہر کے جسم پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ بچیاں بھی زخمی ہوئیں تاہم شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دبئی میں 9 سال سے رہائش پذیر ہیں اور ہمارا تعلق بھارت کے شہر لکھنو سے ہے، شوہر کی میت کو جلد سے جلد لکھنو لے جانا چاہیں گے۔

Comments

- Advertisement -