تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

بندر کے ہونٹ اور ایک آنکھ، عجیب الخلقت کتے کی پیدائش

تھائی لینڈ کے شہر چھاچوینگساؤ میں عجیب الخلقت کتے کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی صرف ایک آنکھ ہے جو ماتھے کے درمیان جبکہ اس کے ہونٹ بندر جیسے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کتے کو حقیقی زندگی میں طوفان قرار دیتے ہوئے اس کو منی انس کارٹون کیریکٹر سے تشبیہ دے کر اُس کا نام کیون رکھ دیا گیا ہے۔

مالک کے مطابق کتا صحت مند اور گھر پر ہے اور اُسے بوتل کے ذریعے دودھ پلایا جارہا ہے۔

عجیب الخلقت کتے کے ہونٹ بندر کی طرح جبکہ اُس کے ماتھے کے درمیان میں ایک آنکھ ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے صارفین دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں: سبز رنگ کے کتے کی پیدائش

مالک کا کہنا ہے کہ اُس کے گھر پلنے والے مادہ کتے نے بیڈ پر دو بچے دیے جن میں سے ایک بالکل ٹھیک جبکہ دوسرا عام کتوں سے بہت زیادہ مختلف ہے۔

مالک کے دوست سوم جے کو جب عجیب الخلقت کتے کے بچے کی پیدائش کی خبر ملی تو وہ فوری طور پر اُس کے گھر گئے اور انہوں نے بچے کو اینی میٹڈ فلم میں آنے والے ایک آنکھ کے کارٹون کریکٹر کا نام دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ ’میری خواہش ہے یہ کتا زندہ بچ جائے، ہم اسے بڑا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کتا مالک کے لیے خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -