The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں ون فائیو پبلک کال باکس کی تنصیب کا کام شروع

لاہور: ون فائیو پبلک کال باکس کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا، ابتدائی مرحلے میں مال روڈ پر باکسز نصب کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ون فائیو پبلک کال باکس کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا، شہر بھر میں پانچ سو سے زائد باکسز نصب کئے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں ایک بٹن دبا کر شہری ون فائیو پر رابطہ کرسکیں گے، بٹن دبانے پر کال سیف سٹی اتھارٹی سے کنیکٹ ہوجائے گی جبکہ ون فائیو کال باکسز کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اس طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو بھی ون فائیو کو ایمرجنسی کی صورت میں ہی استعمال کرنا چاہئے تاکہ اس سروس سے استفادہ کرسکیں۔

کراچی میں ون فائیو انچارج ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر روزانہ 11 ہزار کالز آتی ہیں، 400 کالز ایمرجنسی ہوتی ہیں جبکہ 400 کالز میں سے بھی 50 واقعی ایمرجنسی کالز ہوتی ہیں۔

انچارج ون فائیو کے مطابق 3 سو سے زائد کالز میں ذاتی جھگڑے اور دیگر معاملات ہیں،  ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیلی کام اتھارٹی کو کالز محدود کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں