تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب : ایچ 5 این 8 وائرس پھیل گیا، وزیر کی تصدیق

ریاض: سعودی عرب کے وزیر برائے ماحولیات، پانی اور زراعت نے مملکت میں ایچ 5 این 8 وائرس رپورٹ ہونے  کی تصدیق کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر نے تصدیق کی کہ برڈ فلو (ایچ 5 این 8 انفلوئنزا) انفلوئنزا  مرغیوں میں پھیلنے کا خدشہ ہے اور  اس کی وجہ سے کئی پولٹری فارم کی مرغیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔

وزارتِ ماحولیات کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انفلوئنزا پھیلنے کے بعد ملک بھر میں قائم پولٹری فارمز کو سیل کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ٹیموں کو پلیٹ فارمز کی جانب روانہ کردیا گیا ہے تاکہ بروقت اقدامات کیے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایچ 5 این 8 کا پہلا کیس جولائی 2018 میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ہم نے ہنگامی اقدامات کر کے اس وائرس کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: کرونا کے بعد چین میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی

ڈاکٹر ابا الخیل کا کہنا تھا کہ یہ وائرس پرندوں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا اور نہ ہی اُن انسانی صحت کو اس سے کوئی خطرہ ہے البتہ یہ پرندوں اور جانوروں سے ایک دوسرے میں پھیلتا ہے جس کی وجہ سے وہ مرجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ تین فروری کو رپورٹ سامنے آئی تھی کہ چین کے صوبے ہنان میں ایچ 5 این 1 انفلوئنزا مرغیوں پر حملہ آور ہے جس کی وجہ سے ساڑھے چار ہزار سے زائد مرغیاں مرچکی ہیں اور یہ مزید پولٹری فارمز میں پھیل چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغیوں میں پھیلنے والی برڈ فلو جیسی ’ایچ 5این 1 انفلوئنزا‘ نامی وائرس جانوروں سے انسانوں کو لگ سکتا ہے مگر یہ ایک انسان سے دوسرے میں آسانی سے منتقل نہیں ہوتا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ’ایچ 5این 1ایویان انفلوئنزا‘ انسانوں کو کم لاحق ہوتا ہے، ماضی میں اس وبا کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ اس میں مبتلا ہونے والے 60فیصد لوگ موت کے گھاٹ اترچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -