اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کوٹ لکھپت جیل سزائے موت کا قیدی تختہ دار کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کوٹ لکھپت ميں سزائے موت کے قيدي کو تختہ دار پر لٹکا ديا گيا، جبکہ ايک اور سزائے موت کے قيدی کی پھانسی عدالتی حکم پر ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی کوٹ لکھپت جيل ميں آج صبح اسلم نامی شخص کو پھانسی دے دی گئی، اسلم نے 2003ميں درينہ دشمنی پرلاہور ہی ميں ايک شخص کو قتل کيا تھا۔

دوسری طرف کوٹ لھکپت جيل ميں مدعی سے صلح ہونے پر ملزم فرخ شہزاد کی پھانسی روک دی گئی۔

جيل حکام کے مطابق مجرم اور مدعی کے خاندان میں صلح کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی، جس کے بعد ملزم کی پھانسی ملتوی کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں