تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ناروے میں مسجد پر حملہ، فائرنگ سے ایک زخمی

اوسلو: ناروے کے علاقے اوسلو میں مسجد کے باہر فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلو میں واقع النور اسلامک سینٹر (مسجد) کے باہر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور مسجد کے باہر شخص کو دیکھ کر اُس پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی تلاش شروع کی۔ اب سے کچھ دیر پہلے پولیس نے دعویٰ کیا کہ مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور سفید فام ہے جس نے فائرنگ کی واردات کے وقت یونیفارم پہن رکھا تھا اور چہرہ چھپانے کے لیے ہیلمٹ بھی استعمال کیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد میں حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -