The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ، شو مارکیٹ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ٹک ٹک گلی شو مارکیٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے ایک دکان تباہ ہوئی ہے اور زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دہشت گرد خریدار بن کر آٗئے اور بارودی مواد دکان میں رکھ گئے، دہشت گردوں نے کوئٹہ کے عوام کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سٹی تھانے کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہمسایہ دشمن ملک کی پشت پناہی حاصل ہے، دہشت گردی کی لہر گزشتہ 2 دہائیوں سے چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ دشمن ملک دہشت گرد بلوچستان میں بھیج رہا ہے، ہماری سیکیورٹی فورسز ہر وقت چوکنا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑ تک پہنچ چکے ہیں جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے میزان چوک میں تھانے کے سامنے ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں