site
stats
پاکستان

منڈی بہاوالدین میں ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل شخص جاں بحق

Mandi Bahauddin

منڈی بہاوالدین : صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین میں موٹرسائیکل اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین میں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخمی شخص دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


بہاولپور: ٹرالروین پرجا گرا، ایک بچہ اور چارخواتین دب کرجاں بحق


یاد رہے کہ گزشتہ روز اوچ شریف میں ٹرالراور وین کے خوفناک تصادم میں ایک بچہ اور چار خواتین سمیت پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئےتھے۔


راجن پورمیں تیزرفتارکاراورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘2افراد جاں بحق


واضح رہے کہ رواں سال فروری میں راجن پورانڈس ہائی وے پر تیزرفتارکاراورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر سےدو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top