پشاور: خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈٰ کوتل میں ہونے والے خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ آور نے امن ملیشیا کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، امن ملیشیاؤں کو ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں شدت پسند تنظیم لشکرِاسلام سیکیورٹی فورسز اور مقامی امن لشکروں سے برسرِ پیکار ہے۔
گزشتہ سال اس تنظیم نے کالعدم تحریک طالبان میں خود کو ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن خیبر1 مکمل کیا جاچکا ہے اوراب علاقے میں دہشت گرد اپنا زور کھو چکے ہیں۔
پاکستان کی قبائلی علاقہ جات میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عزب پوری تندہی کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کا بیشتر حصہ کلئیر کرالیا ہے۔