لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک دن میں مختلف وارداتوں اور لڑائی جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے مختلف واقعات میں چونگی امر سدھو میں چھتیس سالہ اسد علی، نشتر پارک میں پچیس سالہ شرجیل، نشتر کالونی میں چوبیس سالہ شکیل، پچیس سالہ علی حسن، بائیس سالہ علی حیدر اور پچپن سالہ عباس زخمی ہوئے۔
- Advertisement -
گرین ٹاؤن میں گھر کی چھت پر اندھی گولی لگنے سے 42 سالہ روزینہ زخمی ہوئی جبکہ ہربنس پورہ میں فائرنگ سے رمضان جان کی بازی ہار گیا۔
شہر میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔