کراچی: لین دین کا تنازعہ‘ ایک شخص قتل Man Killed in Karachi
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: لین دین کا تنازعہ‘ ایک شخص قتل

کراچی: عزیز آباد میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع ایک گھر میں مسلح شخص کے داخل ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تو بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس موجودگی کی اطلاع ملتے ہیں ثاقب نامی شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے جائے حادثہ سے چار افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا تو  مقتول کے بھائی نے دعوی کیا ہے کہ اسکا بھائی پانچ ہزار کماتا ہے اس کا لین دین کا تنازع ہوہی نہیں سکتا۔

پولیس تفتیش کے بعد عزیزآباد میں فائرنگ کے واقعے کا نیا رخ سامنے آیا،  ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ثاقب نے گھر آنے والے وسیم کو  قتل کیا اور اپنے ہی گھر والوں کو یرغمال بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی ذہنی حالت صحیح نہیں ہے اور وہ پہلے بھی ایک شخص کو قتل کرچکا ہے، زخمی پولیس اہلکار کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں