The news is by your side.

Advertisement

’’کسی ایک اوپنر کو ٹیم سے نکالنا ہوگا‘‘

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سے اب کسی ایک اوپنر کو نکالنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے اپنی اہلیت ثابت کردی اب کسی ایک اوپنر کو ٹیم سے نکالنا ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد رضوان نے اوپرکے نمبروں پر بلے بازی کرکے ان کو ملنے والے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ محمد رضوان نے ثابت کردیا کہ وہ قومی ٹیم میں اوپننگ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں لہٰذا اب کسی ایک اوپنر کو ٹیم سے نکالنا ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ انہیں سرفراز احمد سے بھی اسی طرح کی توقع تھی لیکن انہوں نے تین سال بعد اسے سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان بھرپور فارم میں ہے، اس کی صلاحیتوں کے بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے، رضوان وکٹوں کے مابین دوڑتا اچھا ہے، فٹ ہے اور ہر فارمیٹ کی سمجھ بھی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کو آگے بڑھنے کے لیے کچھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کے لیے کچھ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا اور کچھ کو چھوڑنا آسان نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 27مارچ کو ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہو گی جہاں وہ ‏ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے ‏گی۔ پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈکپ ‏‏2023 کوالیفائر کا حصہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں