تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کےولی عہد کی ون آن ون ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں خطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی ون آن ون ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کا اعلیٰ سطح وفد بھی ملاقات کرے گا۔

یاد رہے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران نے استقبال کیا اور انھیں گلدستہ بھی پیش کیاگیا جبکہ عمران خان نے ابوظہبی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیور کی۔

مزید پڑھیں : ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی پاکستان آمد ، شاندار استقبال

سفیر حماد عبید الزبی کا کہنا تھا ولی عہد کے دورے سے باہمی دوستی کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

خیال رہے ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا، یہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

یاد رہے جنوری 2019 میں بھی ابوظبہی کےولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیاتھا جبکہ گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور اہم عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -